Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ماعت اسلامی کے صوبائی امیر عنایت اللہ خان کی ہدایت پر جماعت اسلامی لویر چترال کے اتالیق چوک میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد

چترال (نمائندہ نامہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عنایت اللہ خان کی ہدایت پر جماعت اسلامی لویر چترال کے منگل کے روز چترال کے اتالیق چوک میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیاجس میں مقررین نے حکومت پر واضح کردیاکہ چترال کے عوام بجلی کی ایک لمحے کے لئے بندش کو بھی برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ چترال وہ منفرد ضلع ہے جہاں صارفین سوفیصد بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر وجیہہ الدین اور دوسرے مقرریں نے کہاکہ چترال کے گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ میں 108میگاواٹ بجلی جمع ہوتی ہے لیکن یہاں صارفین کو روزانہ کے حساب سے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ذہنی اذیت اور تکلیف دی جاتی ہے اور چترال کے پرامن شہریوں کے صبرو ضبط کا امتحان لینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ یہ احتجاجی مظاہرہ فی الحال ایک علامتی مظاہرہ ہے، لیکن اگر پیسکو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے طرز عمل میں بہتری نہ لائی تو گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر اپر اور لویر چترال میں سڑکوں کی خستہ حالی اور عدم مرمت پر بھی عوام میں پائی جانے والی شدید تشویش کا ذکرکرتے ہوئے کہ چترال شندور روڈ، بمبوریت روڈ اور گرم چشمہ روڈ کو اکتوبر تک مکمل کرنے کا وزیر اعظم کی طرف سے معائنہ کمیشن کے سربراہ برگیڈئر رانجھا کا وعدہ پورا کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر مقرر وقت پہ ان سڑکوں پہ کام مکمل نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گاجبکہ کام کی معیار ی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button