تازہ ترین
ایون کے مقام پر نیشنل گرڈ کا ٹاؤر پول سیلاب کی زد میں ،گولین گول سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی منقطع

چترال (چترال ایکسپریس ) گزشتہ کئی دنوں سے اپر اورلویر چترال میں گرمی کی شدت اور گلیشیر ز کے پگھلنے سے دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب میں مختلف علاقوں میں دو درجنوں سے بھی ذیادہ گھروں میں دریا کاپانی داخل ہوگیا ہے جبکہ اس تعداد میں برابر اضافہ جاری ہے۔ اپر چترال کے سکرموٹ sakarmot، شوڑ کوچ، وسم اور دوسرے دیہات میں 20سے ذیادہ گھر عرق آب ہوگئے ہیں اور لویر چترال کے خوبصورت ترین گاؤں ایون میں 7 گھروں کی چھتوں کے اوپر سے دریائے چترال کا پانی گزر رہا ہے۔ ایون ہی کے مقام پر نیشنل گرڈ کا ٹاؤر پول بھی سیلاب کی زد میں آنے سے گولین گول سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔جس کے لئے آر ای گولین ہائیڈرو پاور اسٹیشن نے چیف ایکزیکٹیو پیسکو پشاور کو ٹاور کو بحال کرانے تک چترال میں لوڈشیڈنگ نہ کر نے کے لئے لیٹر بھی لکھا ہے



