Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال ٹاون سے اپرچترال بونی کے لئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے خلاف مسافروں نے ڈسٹرکٹ انظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈہ مالکان کو مسافروں کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے پر پابند کیا جائے

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال ٹاون سے اپرچترال بونی کے لئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے خلاف مسافروں نے ڈسٹرکٹ انظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈہ مالکان کو مسافروں کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے پر پابند کیا جائے۔بدھ کے روز چترال سے بونی جانے والے سینکڑوں مسافروں کو اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا جب اڈہ پہنچںے پر گاڑیاں دستئاب نہیں تھی۔مسافروں میں عورتیں،بزرگ شہری وبچے شامل تھے جو کہ کراچی،پشاور،،پنڈی،اسلام آباد اپراورلوئر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔نے موقع پر کہا کہ مسافروں کی مجبوری کا غلط فائدہ اٹھا کر اڈہ والے منہ مانگی کرایہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔اور زیادہ کرایہ نہ دینے پر گاڑیوں کی عدم دستیابی کا بہانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بونی کےلئے چترال سے فلائنگ کوچ کا کرایہ سرکاری کرایہ 500روپے مقرر ہے جبکہ ہم نے 600 روپے کرایہ ادا کیا۔اسی طرح غوگے گاڑی والے بھی سرکاری کرایہ سے زیادہ ڈئمانڈ کرتے ہیں۔اور 6 بندوں کا 8000روپے طلب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انظامیہ سرکاری کرایہ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بناکر مسافروں کے لئے گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button