Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اپر چترال بونی میں ولڈ پاپولیشن ڈے ( عالمی یومِ آبادی) منایا گیا۔

اپرچترال(ذکرمحمدزخمی)گذشتہ روز اپر چترال کے آفس اسٹاف نے ڈائریکٹر سِول ڈیفنس زاہد عثمان کاکاخیل اور کنٹرولر سِول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنر حسیب الرحمان خان خلیل کی ہدایات پر، اور سِول ڈیفنس آفیسر اسماعیل جان کی سربراہی میں، عالمی یومِ آبادی (11 جولائی 2025) کے سلسلے میں پاپولیشن آفس میں ایک اہم پروگرام رکھا تھا۔ جس میں سِول ڈیفنس کے اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب اور آنے والے وقت میں اس پر کنٹرول کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے آخر میں، پاپولیشن آفس نے دی گئی سِول ڈیفنس ٹریننگ کے سرٹیفکیٹس خواتین اسٹاف میں تقسیم کیے۔ اس ٹریننگ کے انعقاد کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک دوست محمد آفریدی نے سِول ڈیفنس کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اس ٹریننگ کو ہر خاص و عام کے لیے بہت ضروری قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر آگاہی واک (واک) بھی ہوئی، جس میں سِول ڈیفنس اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button