Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت گلاف (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز) کے حوالے سے پیشگی اقدامات پر اجلاس

پشاور( نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلاف کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی کی شرکت۔ ضلع اپر و لوئر چترال، اپر دیر، سوات، اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنرز اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ریشن اپر چترال ہائی رسک ایریا میں شامل ہے۔ بریفنگ
ریشن اپر چترال سمیت سوات میں اتروڑ، مٹلتان، کالام، لوئر چترال میں مدکلشت، ارکاری، اپر دیر میں کمراٹ، اپر کوہستان میں کاندیا کے علاقوں میں جہاں خطرہ موجود ہے وہاں پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ چیف سیکرٹریگلاف کے ممکنہ خطرے سے دوچار تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ چیف سیکرٹری آفس کو جمع کرائیں ۔ چیف سیکرٹری

گلاف ایونٹ میں انتظامیہ رسپانس ٹائم کی کمی کی وجہ سے الرٹ رہیں اور اپنی تیاریاں پوری رکھیں۔ چیف سیکرٹریمقامی آبادی کو حالات سے آگاہ رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری

گلاف سے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لئے ارلی وارننگ سسٹم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ چیف سیکرٹریمحکمہ منصوبہ بندی، محکمہ جنگلات، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، پی ڈی ایم اے، آن فارم واٹر مینجمنٹ، سوئل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ آپس میں باہمی رابطہ برقرار رکھیں۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور ایمرجنسی میں پیشگی انخلائ یقینی بنانے کی ہدایت.
چیف سیکرٹری کی ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلا کے لیے مقامات تیار، ہنگامی سامان اور ریسکیو سروسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت.

کمراٹ اپر دیر، اتروڑ سوات میں دریاوں کے اطراف حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بریفنگخیبرپختونخوا میں گلاف سے متعلق تمام ادارے باہمی ربط سے کام کررہے ہیں۔ بریفنگاین ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ کی روشنی میں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بریفنگ

ہائی رسک گلاف کے نچلے علاقوں میں آبادی کے تحفظ کیلئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےان علاقوں میں واچرز حالات پر نظر رکھ رہے ہیں اور مقامی آبادی اور مساجد کے ساتھ منسلک ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےکسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button