تازہ ترین

نیشنل اینوائرنمنٹل کنسلٹنٹ ٹیم کی آیون میں پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے گیپ کے زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ ، موقع پر کمیونٹی کا کام پر بھر پور اعتماد کا اظہار ، علاقے میں مزید منصوبوں کی تعمیر کا مطالبہ

چترال ( محکم الدین ) نیشنل اینوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی معائنہ ٹیم نے منگل کے روز آیون اور کالاش ویلیز میں ری سٹورینگ سوشل سروسز اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ ( آر ایس ایس ۔سی آر پی ) کا معائنہ کیا ۔ یہ پراجیکٹس اور تربیتی پروگرام پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ ( پی پی اے ایف ) کے مالی تعاون سے شراکتی ادارہ گلوبل الائنس اگینسٹ پاورٹی ( جی اے اے پی ) کے زیر نگرانی انجام پا چکے ہیں ۔
معائنہ ٹیم نے آیون میں تکمیل شدہ گورنمنٹ مڈل سکول موڑدہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول آٹانی ، ایریگیشن چینل ، حفاظتی دیوار اور آیون رورل ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا ۔ اور مقامی لوگوں کی طرف سے کام کے معیار اور مقدار کو تسلی بخش قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
بعد آزان آیون درخناندہ میں معائنہ ٹیم کو ویلج آرگنائزیشن کے قیام ، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ذمہ داریوں ، ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کے طریقہ کار اور مقامی کمیونٹی کے مردو خواتین کو دی جانے والی آگہی ، سوشل موبلائزیشن ، قدرتی آفات کےبارے میں معلومات و تیاری ، خواتین کے حقوق اور صنفی تشدد کے حوالے سے پروگرامات سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ۔ اور امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ تربیتی سیشن سے مردو خواتین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ جو کہ اس سے پہلے شاید بہت کم لوگوں کو معلوم تھیں ۔ خصوصا خواتین کو قدرتی آفات کے موقع پر بچاؤ اور صنفی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی گئیں ۔
اس موقع پر ویلج آرگنائزیشن کے صدر محکم الدین نے معائنہ ٹیم کے جملہِ ذمہ داران ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گیپ بابر خان ، فنانس آفیسر آیاز اور انجینئر ندیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ ان کے بھر پور تعاون سے کئی ایک ترقیاتی منصوبے آیون میں انجام پا چکے ہیں ، اور عوام کو ان سے سہولت ملی ہے ، انہوں نے پی پی اے ایف سے درخواست کی ۔ کہ وہ گیپ کو مزید فنڈ فراہم کرکے آیون میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب کو ممکن بنائے ، تاکہ لوگ صاف پانی پی کر بیماریوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ انہوں نے آیون میں مزید منصوبے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
ٹیم نے بعد آزان رمبور میں مختلف منصوبوں کی وزٹ کی ، اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ رمبور گورنمٹ ہائی سکول میں شاندار اور خوبصورت کام کرنے پر کالاش اور مسلم کمیونٹی کے اکابرین نے پی پی اے ایف اور گیپ کا شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح رمبور ہائی سکول اور آیون موڑدہ مڈل سکول میں چودہ اگست کی فقید المثال تقریبات منعقد کرنے پر پی اے ایف اور گیپ کی تعریف کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button