تازہ ترین
لوئر چترال پولیس نے بھاری مقدار میں شراب، آئس، افیون، ہیروئن اور چرس نذر آتش کردی

چترال (نامہ نگار)لوئر چترال پولیس نے بھاری مقدار میں شراب، آئس، افیون، ہیروئن اور چرس نذر آتش کردی.سنیئر سول جج (ایڈمن) فرمان علی اور اوڈبل آئی تھانہ سٹی چترال ایس آئی ابرار احمد کی موجودگی میں لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی منشیات تلف کردی گئی۔لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں چرس 49102 گرام , آئس 1069 گرام , ہیروئن 831 گرام، افیون 283 گرام اور 276.5 لیٹر شراب روبرو عدالت کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی۔




