238

گولین میں زیرتعمیردومیگاواٹ بجلی گھرمیں کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ممبران ضلع اور تحصیل کونسل اور ویلج کونسل ناظمین کا دورہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز )سرحدرورل سپورٹ پروگرام کی سی ڈی ایل پراجیکٹ کی تعاون سے چترال کے یوسی اوروی سی ناظمین کوایس آرایس پی کے زیرنگرانی اور یورپین یونین کی مالی تعاون سے گولین میں زیرتعمیردومیگاواٹ بجلی گھرمیں کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے علاقے سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع اور تحصیل کونسل اور ویلج کونسل ناظمین کا دورہ کرایا گیا جنہوں نے سائٹ پر کام کی رفتار اور معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، سی ڈی ایل ڈی کے پراجیکٹ منیجر منیر احمد ، ممبران ضلع کونسل مولانا جمشید احمد، محمود الحسن،ویلج ناظمین فورم کے ضلعی چیرمین سجاد احمد ، مقامی کمیونٹی کا نمائندہ صفدر علی کاش اور ویلج ناظمین کثیر تعداد میں شریک تھے۔ زیر تعمیر بجلی گھر کے مختلف سائٹوں کا دورہ کرنے کے بعد ناظمین فورم کے چیرمین سجاد احمدنے کام کی رفتارپر اطمینان کا اظہار 1کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ مقررہ تاریخ تک پراجیکٹ کی تکمیل اور چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔تاہم انہوں نے کہاکہ علاقے کی مخصوص جغرافیائی حالات اور غیر یقینی موسمی حالات کے پیش نظر کام کو مزید کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مو جود ٹھیکہ دار کے پراجیکٹ منیجر نے ناظمین کو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے تک ڈیڑ ھ سو سے ذیادہ افراد کام پر لگادئیے جائیں گے۔ انہوں نے سائٹ پر مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ پسماندہ اوردورافتادہ ہونے کی وجہ سے بروقت ضرورت اشیاء پہنچانے میں دشواری ہوتی ہے ہم دن رات محنت کرکے مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمدنے کہاکہ ایس ارایس پی چترال میں جہان بھی سڑک اور پل کی ضرورت اور پانی اوربجلی کابحران ہوتا ہے تو عوام کی نظریں ایس آرایس پی پر ہوتی ہیں اور چترال ٹاؤن میں بجلی کا جب شدید بحران پیدا ہوا 2تو ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر نے ان کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس عظیم منصوبے کی منظوری دی تھی لیکن گزشتہ سال غیرمعمولی اسکیل پر سیلاب اور زلزلہ سمیت دوسرے قدرتی آفات کی وجہ سے کام میں معمولی تاخیر ضرور ہوا لیکن اس وقت کام نہایت تیزی سے جاری ہے اور سردیوں سے پہلے پہلے پایہ تکمیل کوپہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گھر کی ضروری مشینری بھی ملک پہنچ چکے ہیں اور اگلے ماہ تک سائٹ پہنچ جائیں گے جبکہ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کا کام بھی عنقریب شروع ہوگی۔

3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں