الخدمت ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریجن کے تمام کیمپسز کے میل پرنسپلز اور اساتذہ کرام کے لیے منعقدہ پانچ روزہ لیڈر شپ کیمپ اختتام پذیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز )الخدمت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شمالی کے زیر اہتمام ریجن کے تمام کیمپسز کے میل پرنسپلز اور اساتذہ کرام کے لیے منعقدہ پانچ روزہ لیڈر شپ کیمپ آج الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس میں اختتام پذیر ہوا۔ تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی ناٸب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی حاجی مغفرت شاہ تھے۔
مہمان خصوصی نے مختلف کیمپسس سے تشریف لا ئے ٸ ے ہوئے تمام شرکائے ٹریننگ کو چترال لوٸیر آمد پر خوش آمدید کہا اور اپنے اپنے اضلاع میں ان کے تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش بھی کیا۔ اس کے علاوہ آپ نے الخدمت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ریجن میں تعلیمی بہتری کے حوالے سے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اور ساتھ ساتھ الخدمت کی ترقی کرتی ہوٸی تعلیمی معیار کو بچوں اور قوم کی مستقبل کیلیے خوش آٸند قرار دیا۔ اس موقع پر مینجر الخدمت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شمالی اخلاق الدین بھی موجود تھے۔
پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے لیڈر شپ کیمپ کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کٸے۔
یاد رہے کہ فیمیل پرنسپلز، سکیشن ہیڈز اور ٹیچرز کیلیے پانچ روزہ لیڈر شپ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26 جولاٸی سے شروع ہورہا ہے۔ جس میں الخدمت اسکولز سے 64 فیمیل اساتذہ کرام شریک ہورہی ہیں۔