تازہ ترین

تازہ ترین ڈسٹرکٹ جیل لوئر چترال میں ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے ڈسٹرکٹ جیل لوئر چترال میں **ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر** کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پولیس افسران، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال نوجوان نسل کے مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کررہا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کی بدولت نشے کے عادی قیدیوں کو نہ صرف جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی بلکہ انہیں نفسیاتی اور سماجی معاونت کے ذریعے ایک نئی زندگی شروع کرنے میں مدد دی جائے گی۔ یہ مرکز قیدیوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا صحت مند اور مفید شہری بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس اقدام کو علاقے میں منشیات کے خاتمے اور متاثرہ افراد کی عملی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button