تازہ ترین

لوئرچترال کے دو مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)لوئرچترال کے دو مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی۔
خود کشی کا پہلا واقعہ چترال ٹاؤن کے گاؤں دواشش ژوغور میں پیش آیا جہاں پرئیت گاؤں سے تعلق رکھنے والے 27سالہ نوجوان خورشید علی خان نے اپنے کمرے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ چترال سٹی کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر سجاد حسین نے بتایا کہ متوفی آرمی پبلک سکول میں فزکس کا استاد تھااور ژوغور میں رہائش پذیر تھا۔
دوسرے واقعے میں گرم چشمہ میں شادی شدہ خاتون کلثوم بی بی نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جس کی لاش پانی سے نکالی گئی۔ لوٹ کوہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر حسن اللہ نے واقعے کی تصدین کرتے ہوئے بتایا کہ متوفیہ ایک بیٹے اور چار بیٹیوں کی ماں تھی اور کہا جاتا ہے کہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا تھی۔
دونوں واقعات میں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174 کے تحت انکوائری شروع کر دی گئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button