چترال سےپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم کوچترال آمدکے موقع پرلواری ٹنل سے چترال ٹاون تک پرتپاک استقبال کیاگیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال سےپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم کوچترال آمدکے موقع پرلواری ٹنل سے چترال ٹاون تک پرتپاک استقبال کیاگیا۔اپنے رہائش گاہ میں پارٹی ورکروں اورمقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے غزالہ انجم نے کہاکہ 2018 کے بعدملک کے ساتھ ساتھ چترال کابھی کباڑہ کیاگیا تمام ترقیاتی کاموں کوروک دیاگیاتھا ۔پاکستان جس طرح تیزی کے ساتھ آگے چل رہے تھے مگر بدقسمتی سے کئی سال پیچھے چلے جارہے تھے ۔ اُس وقت پی ڈی ایم کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا۔وزیراعظم شہبازشریف اپنے سیاسی بصرت کواستعمال کرکے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا ہے۔چترال کے عوام کواب سمجھ لیناچاہیے کہ چترال کے اصل ہمدرداورامین کون ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے 2013 میں اپراورلوئرچترال میں جن جن ترقیاتی پراجیکٹس کااعلان اورآغاز کیاتھاانشااللہ تعالیٰ وہ اس دورمیں اپنے تکمیل ہوپہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں تر محمدشہبازشریف میری حوصلہ افزائی کرکے میری اضافی معاونت کے لئے معائنہ کمیشن کومتحرک کیا اس وقت چیئرمین معائنہ کمیشن اورممبران کمیشن چترال کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ،چترال گرم چشمہ ،چترال بونی شندور اورچترال کالاش ویلیز روڈپروزیراعظم کے ہدایت پرکام جاری ہے اورمزیدتیز کیاجائے گا۔اور مستوج یارخون بروغل روڈ کی جغرفیائی اہمیت کومددنظررکھتے ہوئے اس پربھی وفاقی حکومت سنجیدگی سے غورکررہےہیں۔اوربونی بزوندروڈ کے لئے بھی وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو مسلسل فنڈنگ کررہے ہیں۔غزالہ انجم نے کہاکہ چترال کے طول وعرض میں موبائل نیٹ ورک اورانٹرنٹ سب سے بڑاایشو متعلقہ حکام سے مشاورات کے بعد50فی صدحل کیااورعنقریب 100فی صدحل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چترال کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔ اس موقع صدرتجاریونین نورمحمدخان،فضل رحیم ،سیداحمدخان ،محمدکوثرایڈوکیٹ،خواجہ امتیاز،عمران الملک اوردوسرے پارٹی رہنماوں نے اظہارخیال کیا۔غزالہ انجم نے لواری ٹنل سے چترال شانداراستقبال کرکے حوصلہ افزائی کرنے پرچترال کے عوام اورپارٹی ورکروں کاشکریہ اداکیا۔