چترال لوئیر کے علاقہ آیون نہر آٹانی سے نیچے کھائی میں گر کرنوجوان جان بحق

چترال ( نمائندہ ) چترال لوئیر کے علاقہ آیون نہر آٹانی سے نیچے کھائی میں گر کرنوجوان جان بحق ہوگیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایک نوجوان احتشام ولد افضل بیگ بعمر ۲۸ سال ساکن بوختیلی اوغدیر چترال لوئیر کالاش ویلی کے رمبور سے آٹانی آتے ہوئے دوباش چیک پوسٹ کے نزدیک سینکڑوں فٹ کھائی میں گرکر جان بحق ہوگیا ہے،زرائع کے مطابق تیز بارش کے بعد متوفی براستہ نہر آٹانی ایون آرہا تھا کہ رات کی تاریکی میں مینہ طور پر پھسلن کے باعث کھائی میں جاگرا ہے ، اور موقع پر جان بحق ہوگیا ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو کھائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کردیا گیا ۔ خاندانی زرائع کے مطابق متوفی کسی ضروری کام سے کالاش ویلی گیا ہوا تھا جہاں سے واپس گھر آرہے تھے کہ حادثے سے دوچار ہوگیا ہے۔ تاہم مقامی پولیس واقعے کی انکوائری کررہی ہے۔



