Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

برابری کی بنیاد پر شندور فیسٹیول کے انعقاد پر کے پی کے حکومت کو آمادہ کیا۔پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل وثقافت گلگت بلتستان برکت جمیل

گلگت(وآور نیوز کے مطابق) پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل وثقافت قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان برکت جمیل نے کہا ہے کہ شندور تنازعہ اپنی جگہ بدستور جاری ہے تاہم رواں سال فیسٹیول برابری کی بنیاد پر ہوگا شندور کے حوالے سے گلگت بلتستان کے موقف قائم رہتے ہوئے کے پی کے حکومت سے مذاکرات کئے اور متعددااجلاسوں کے بعد کے پی کے حکومت کی سخت مخالفت کے باوجود گلگت بلتستان کے حقوق کا تحفظ کیا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر مذاکرات کئے گئے اور برابری کی بنیاد پر شندور فیسٹیول کے انعقاد پر کے پی کے حکومت کو آمادہ کیا اور 29جولائی کو شندور فیسٹیول (اے جی ایف سی ) جو کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کے ماتحت ہے منعقد کرائے گی جبکہ گلگت بلتستان حکومت فیسٹیول کی مانیٹرنگ کریگی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برکت جمیل نے مزید کہا کہ شندور فیسٹیول کے انعقاد اور اس حوالے سے کے پی کے حکومت سے مذاکرات اکے لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی تھی کہ فیسٹیول کے ھوالے سے جی بی کے موقف سے ایک انچ بھی پیچھت نہیں ہٹنا اور کم از کم برابری کی بنیاد پر کے پی کے حکومت فیسٹیول کے انعقادپر آمادہ ہو تو تاریخ کا اعلان کرنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمیٹی نے کے پی کے حکومت کے سامنے جی بی حکومت کے اصولی موقف پیش کی اور مذاکرات کی دعوت دی کئی اجلاسوں کے بعد فیسٹیول کا انعقاد برابری کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کیا اور 29جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button