233

ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ایک ایماندار اور پیشہ وار افسر ہے جو کہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی زمہ داریاں نبھا رہا ہے۔سردار حکیم ممبر تحصیل کونسل

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)ممبر تحصیل کونسل یوسی چرون سردار حکیم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے کچھ سیاسی رہنما اور کارکنان ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کے خلاف مہم چلاکراُن کو چترال سے تبدیل کرنا چاہتے ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ایک ایماندار اور پیشہ وار افسر ہے جو کہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنی زمہ داریاں نبھا رہا ہے۔تحصیل ممبرنے کہا کہ چترال میں کلاس فور ملازمین کے بھرتی کے دوران بعض سیاسی شخصیات نے اپنے نفریوں کے بھرتی کے لئے ڈی ایچ اؤ پر دباؤ ڈالالیکن ڈی ایچ او نے اشتہار لگاکرخالص میرٹ پر غریب اور مستحق لوگوں کو بھرتی کیا۔جس پر کچھ سیاسی شخصیات اُن کے خلاف مہم چلاکر اُنہیں چترال سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں