Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغاخان ایجوکیشن چترال کے دفترمیں آگ لگنے سے تین لینڈکروزر گاڑی ،دوعدد موٹرسائیکل ،یوپی ایس دیگر ای سی ڈی کے بچوں کے کتاب اورکھلونے جل کرخاکستر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ایجوکیشن چترال کے دفترمیں آگ لگنے سے تین لینڈکروزر گاڑی ،دوعدد موٹرسائیکل ،یوپی ایس دیگر ای سی ڈی کے بچوں کے کتاب اورکھلونے جل کرخاکستر ہوگئے۔تفصیل کے مطابق آغاخان ایجوکیشن چترال کے ضلعی دفتر میں اچانک آگ لگنے سے پراڈوگاڑی نمبرجی ایل ٹی 5262،لینڈکورزر نمبر1640،لینڈکورزر نمبر1641،موٹرسائیکل نمبرسی ایل 1431،1488،یوپی ایس، کتاب ،ای سی ڈی کے بچوں کی کھلونے اوردیگرچیزین جل کرخاکستر ہوگئے جن کی مالیت تقریباایک کروڈ روپے بتائی جاتی ہے۔فائربریگیڈ،لوکل کمیونٹی ،چترال پولیس اورچترال سکاؤٹس موقع پرپہنچ کرآ گ پرقابوپانے میں کامیاب ہوئے ۔ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ نے کہاکہ 156کے تحت انکوائری جاری ہے اصل حقیقت منظرعام میں آنے تک کارروائی جاری رہی گی۔ آغاخان ایجوکیشن چترال کے تمام اسٹاف محکمہ فائربریگیڈ،لوکل کمیونٹی ،چترال پولیس اورچترال سکاؤٹس کے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ موقع پر پہنچ کرآگ پرقابوپانے میں کامیاب ہوئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button