Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال گرم چشمہ روڈ کی بلیک ٹاپنگ کاافتتاح، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے،سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے بدھ کے روز چترال گرم چشمہ روڈ کی بلیک ٹاپنگ کاافتتاح کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ پر چارسال پہلے کام شروع ہوچکا تھا لیکن دودفعہ سیلاب آنے اورچترال میں اسفالٹ پلانٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام میں تاخیرہوئی ۔انہوں نے کہاکہ اسفالٹ پلانٹ کی دستیابی کے بعد گرم چشمہ روڈ کی چودہ کلومیٹرکی بلیک ٹاپنگ کاکام ڈیڑھ ماہ کے اندر اندر مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پراجیکٹ جاپان حکومت کی تعاون سے صوبائی حکومت نے شروع کیاہے جس پر32کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے متعلقہ کنسلٹنٹ نسپاک اورٹھیکہ دارمحمدارشاد کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کے معیارکوتیزکرنے کے ساتھ ساتھ معیار کوبھی تسلی بخش کریں۔انہوں نے کہاکہ چترال گرم چشمہ روڈ چترال سے تاجکستان تک صرف 205کلومیٹرہے سابق صدراصف علی زرداری نے اس کوتاجکستان qqتک تعمیرکرنے کی پلان بنائی تھی ۔چترال گرام چشمہ تاجکستان روڈ مکمل تعمیر ہوجائے توچترال بھی ترقی کے راہ میں گامزان ہوگایہاں بے روزگاری بھی ختم ہوجائے گا۔اس روڈ کے بنے سے چترال میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو سہانے خواب تو بڑے دکھائے لیکن حکومت سنبھالتے ہی ان غریب عوام کو یکسر نظراندازکردیا گیا ہے حکومت نے عوام کو اندھیروں میں رکھا ہواہے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار حاصل کرکے بعد میں عوام کو ہی تنگ کرتی ہے ترجیحی بنیادوں پر غریب عوام کے بنیادی مسائل کو حل نا ان کے ایجینڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔سلیم خان نے نوجوان طبقے پر زور دیا کہ وہ فنی تعلیم کی طرف توجہ دیں اور چینی زبان سمیت دوسرے غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا اہتمام کریں تاکہ وہ آسانی سے باروزگار ہوسکیں۔ انہوں نے 132میگاواٹ پیدواری گنجائش کے حامل شوغو ر سین ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ وہ مختلف اداروں سے را بطہ کرکے فنڈ کے حصول کے لئے تگ ودو کررہے ہیں جوکہ بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ اس موقع پر سلطان ولی سین لشٹ،قاضی فیصل،ویلج چیئرمین سین لشٹ،صدرعبدالولی خان کمپیس چترال زیشان نصیراوردیگرمقریرین نے ایم پی اے سیلم خان کی خدمات کوسراہا۔

q

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button