Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس چترا ل کا سی ڈی ایل ڈی (CDLD) پروگرام کے تحت ہونے والی اسکیموں کے سلسلے میں ریشن اورچرون کا دورہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)بدھ کے روز نورالامین ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر چترال نے اپنی ٹیم اور پول آف انجینئر ز کے ہمراہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت ہونے والے مختلف کاموں کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے گرین لشٹ ، ریشن اور چرون کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان مقامات پر بحالی کی مختلف اسکیموں کا معائینہ کیا ۔ اور کام کے رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور ساتھ ہی بہتری کیلئے موقع پر ضروری ہدایات دیں۔ مختلف اسکیموں کے معائینہ کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر نے ریشن میں (CBOs )کے عہدیداروں،عوامی نمائندوں اور لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے طریقہ کارپر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام حکومت خیبر پختونخواہ کی پالیسی ہے اور اسکا بنیادی مقصد ترقیاتی عمل میں عوامی شراکت کو یقینی بنانا ہے۔لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ باہمی مشاورت سے اپنی ترقیاتی ترجیحات کا تعین کریں اور انتہائی بنیادی اور ضروری مسائل کی نشاندہی کریں۔ کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت او رضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام میں خواتین کے لئے 15% حصہ مختص کیا گیا ہے۔ وہ بھی اپنے اسکیموں کے لئے درخواستیں دے سکتی ہیں۔ آخر میں علاقے کے عوام اور عمائدین نے اپنے اپنے مسائل بیان کیے اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button