تازہ ترین

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، نو بیاہتا دلہا دوست سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

چترال (نامہ نگار)لوئر چترال کے گاؤں بروز میں شادی کے گھر میں اس وقت کہرام مچ گیا جب تین روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا نوجوان دلہا ٹریفک کے ایک ہولناک حادثے میں اپنے قریبی دوست سمیت جان کی بازی ہار گیا۔

​تفصیلات کےمطابق گمبد بروز کے رہائشی عقیل مقدس ولد مقدس، جن کی شادی محض تین دن پہلے قریبی گاؤں ایون میں ہوئی تھی، بدھ کے روز​زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں دوستوں کی عمریں 25 سے 26 سال کے درمیان تھیں۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان عقیل مقدس گزشتہ کئی برسوں سے روزگار کے سلسلے میں فرانس میں مقیم تھا اور ایک ماہ قبل ہی اپنی شادی کے لیے وطن واپس آیا تھا۔ خوشیوں بھرے گھر میں اچانک اس حادثے کی خبر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

​پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button