Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جشن شندور پولوفائنل ٹرافی چترال اپنے نام کرلی،چترال اور گلگت بلتستان قدرتی آفات کی زد میں ہیں اور پاک آرمی اور فرنٹئر کور اپنی وسائل کے مطابق متاثریں کی بحالی میں اولیں صف میں کردار ادا کرتے آرہے ہیں،آرمی چیف

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) دنیاکے بلندتریں پولو گراونڈ پر جشن شندور تین دن تک رونق اور رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اتوار کے روز چترال اور گلگت کی پولو ٹیموں کے درمیاں سنسنی خیز میچ کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انعامات تقسیم کرنے سے چترال اور گلگت بلتستان کے ہزاروں تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور اب ان کے پاس wچھپ جانے کے لئے کوئی ٹھکانہ باقی نہیں رہا۔ انہوں کہا کہ ملک کی سالمیت تمام چیزوں پر مقدم ہے اور دہشت گردی کا قلع قمع اس طرح کیا جائے گا کہ تعلیم اور ترقی دنیابھر میں ہماری پہچان بن جائے گی اور ملک ایک بار پھر امن کا گہوارا بن جائے گا۔ آرمی چیف نے چترال اور گلگت بلتستان قدرتی آفات کی زد میں ہیں اور پاک آرمی اور فرنٹئر کور اپنی وسائل کے مطابق متاثریں کی بحالی میں اولیں صف میں کردار ادا کرتے آرہے ہیں کیونکہ غم اور خوشی دونوں مواقع پر پاک فوج قوم کے ساتھ ہے جبکہ آفات کے موقع پر قیمتی انسانی جانوں کو 2بچانے کے لئے فوج کے جوانوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جبکہ آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں جوناقابل رسائی مقامات پر گھرے ہوئے متاثریں ، زخمیوں، مریضوں، بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر پہنچارہی ہے۔ جنرل راحیل شریف جشن شندور کے حوالے سے کہاکہ یہ فیسٹول گزشتہ کئی عشروں سے ملک کی پہچان گئی ہے اور اسے ٹورزم کی ترقی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ پوری دنیا نہایت دلچسپی کے ساتھ اس کھیل کو دیکھ رہی ہے جبکہ پولو کا کھیل تمام کھیلوں کا بادشاہ ہے جسے نہایت جری اور بہادر لوگ ہی کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے چترال اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کی کھیل کی معیار کو بھی سراہا۔ شندور پولو گراونڈ تماشائیوں سے کھچاکھچ بھر گئی تھی اور گزشتہ کئی سالوں سے جشن شندور کا انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے چترال اور گلگت دونوں علاقوں میں شائقین پولو شدت سے منتظر تھے۔ کھیل کے ہاف میں شندور کے پولو گراونڈ میں پہلی بار پاک آرمی کے ایس ایس جی نے 18ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے کے ذریعے فری فال کا مظاہر ہ کیا ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں گلگت کو تین کے مقابلے میں پانچ گولوں کی برتری حاصل تھی لیکن ہاف کے بعد چترال ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور یکے بعد دیگر ے نہ صرف آٹھ گول کردئیے بلکہ مخالف ٹیم کو ایک گول کرنے کا موقع بھی نہ دیا۔ مین آف دی میچ چترال ٹیم کے نصرا للہ کو دیا گیا ۔ جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے آرمی چیف کو چغہ پیش کیا جبکہ چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے آرمی چیف کو سوینیر پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button