Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

میجر جنرل آصف غفور نے بمبوریت کے مقام پر متاثرہ کالاش خاندانوں سے تغزیت اور اظہار ہمدردی کیا

چترال (نمائندہ چترال ڈیلی چترال پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل آصف غفور نے اتوار کے روز بمبوریت کے مقام پر ان متاثرہ کالاش خاندانوں سے تغزیت اور اظہار ہمدردی کیا جن کے افراد گزشتہ روز افغانستان سے آئے ہوئے لٹیروں کے ہاتھوں وادی کے گرمائی چراگاہ میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف دیتے ہوئے موقع پر ہی پچاس ہزار روپے نقد اور اشیائے خوردونوش کے پیکج دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ایک ایک فرد کو فوری طور پر پاک فوج میں بھرتی کرنے اور ان کو ایک ماہ کی پیشگی تنخواہ بھی دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی برداری کو یقین دلایاکہ ان کی جان ومال کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر کالاش برادری کے کثیر تعداد میں موجود افراد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور جی او سی کا شکریہ ادا کیا۔

SAMSUNG CSC
SAMSUNG CSC

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button