285

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں ہیں،صوبائی وزیر ویمن اینڈ ڈیولپمنٹ ثوبیہ مقدم

چلاس(عمرفاروق فاروقی) صوبائی وزیر ویمن اینڈ ڈیولپمنٹ ثوبیہ مقدم،ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق ،،رکن اسمبلی ناصرین بانوو دیگر نے گوہرآباد کا دورہ کیا گوہر آباد دورے کے موقع پر عمائندین گوہرآباد اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔گوہر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ویمن اینڈ ڈیولپمنٹ ثوبیہ مقدم نے کہا کہ دیامر میں خواتین کو بااختیار بنا کر ضلع میں لڑکیوں کیلئے تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیں گے،اپنی اے ڈی پی کا سارا فنڈ تعلیم پر خرچ کروں گی،اور چلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کا جلد اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس پائن اور گیس بالا میں 4گرلز سکول اس سال کی اے ڈی پی میں رکھا گیا ہے اگلے سال بونر فارم اور گوہر آباد میں موجود سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سکیم رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ رائیکوٹ پاور ہاوس کو اگلے سال تک فنکشنل کیا جائے گا،اور ہسپتالوں کی حالت کو جلد بہتر بنائیں گے،گوہر آباد میں نوجوانوں کیلئے کرکٹ گرونڈ تعمیر کرکے دیں گے۔گوہرآباد کے لینک اور میٹل روڈ کی تعمیر اور مرمت کیلئے وزیر اعلی سے خصوصی مشاورت کے خصوصی گرانٹ لا کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے کمر کس لی ہوں ،عوام کی مفاد کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت آنے والے ۴ سالوں میں یہاں کی عوام کے تقدیر بدل دے گی ،صوبائی حکومت کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کررہی ہے ،ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے وسائل کو بے دردی سے استعمال کرکے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،ن لیگ کی حکومت کرپشن کی خاتمے کیلئے بر سر پیکار ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوان نسل اپنے آپ کو تعلیم کیلئے تیار رکھیں صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع دیامر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں ہیں ۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی ناصرین بانو نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر زور دے رہی ہے ،دیامر کے لوگ اپنے بچیوں کو سکولوں میں داخل کروائیں ،اور دنیا کا مقابلہ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں