231

جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد نے اتوار کے روز بمبوریت ویلی میں متاثرہ کالاش گھرانوں میں جاکر تغزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا

چترال (نمائندہ چترال ڈیلی چترال) جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نےاتوار کے روز بمبوریت ویلی میں متاثرہ کالاش گھرانوں میں جاکر تغزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کالاش کی اقلیتی برادری کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی کی مکمل ہمدردی اور تعاون ان کو حاصل رہے گا اور اس کٹھن وقت میں جماعت اسلامی کو وہ اپنے ساتھ پائیں گے۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے ایون وارڈ سے ممبر مولانا عمادالحق بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالاش کمیونٹی کی جان ومال اور عزت وابرو کی حفاظت کو یقینی بنائی جائے اور ساتھ ہی ان کی نقصانات کی فوری طور پر تلافی کیا جائےاور جن خاندانوں کے افراد افغان دراندازوں کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں، ان کو خصوصی پیکج دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش وادیوں میں کھیتی باڑی محدود پیمانے پر ہوتی ہے اور ذریعہ معاش کا سب سے بڑا ذریعہ مال مویشی پالنا ہے اور اگر ان کو افغان لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا تو بمبوریت ، بریر اور رمبور کی اقلیتی برادری فاقہ کشی پر مجبور ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں