Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شندور ویلفیئر ٹرسٹ چترال کراچی کی طرف سے ارسون اور نگر کے سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم ۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ضلع نائب ناظم جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور نے اتوار کے روز ارسون اور نگر کے سیلاب متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کیئے۔اُن کے ساتھ یوسی عشریت کے ڈسٹرکٹ ممبر مولانا انعام الحق اور عبدالمجید بھی تھے۔اُنہوں نے شندور ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے جن گھروں میں تین سے پانج افراد شہید ہوئے تھے اُن کے لواحقین کو پندرہ پندرہ ہزار روپے،جن گھروں میں ایک اور دو شہید ہوئے تھے اُن کی لواحقین کو دس دس ہزار روپے تقیسم کیے۔جو گھر مکمل سیلاب میں بہہ چکے تھے اُن کے مکینوں کو پانج پانج ہزار روپے تقسیم کیئے،جذوی نقصان والوں کو ایک Shandur welfareایک جوڑا زنانہ کپڑے دئیے۔فی جوڑے کی قیمت دو ہزار روپے تھی۔تقسیم کے موقع پر ویلج ناظم ارسون مولانا سمیع اللہ ،کونسلر عثمان اور عبدالقدیر بھی موجود تھے۔اُنہوں نے شندور ویلفیئر ٹرسٹ کے زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔کہ اُنہوں نے مشکل کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ تعاون کرکے اُن کے مشکلات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button