187

صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے صوبائی حکومت کے تما م وزراء ایک ہی زبان بول رہے ہیں،سعدیہ دانش

گلگت(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے سربراہی میں کامیاب دورے پر صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اس لئے صوبائی حکومت کے تما م وزراء ایک ہی زبان بول رہے ہیں انہیں پیپلز پارٹی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی اس لئے اپنے حکومتی معاملات پا توجہ دینے کی بجانے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف محاذ آرائی کررہے ہیں۔ان کی اپنی سیاست بھی پیپلزپارٹی کی وجہ سے زندہ ہے کیوں کہ ذولفقارعلی بھٹو کی پارٹی سیاست کے مہور ہے اور یہیں لوگ پیپلز کی قیادت کے خلاف بیانات دے کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنا کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے جمعرات کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور وزراء کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے غلطیوں کی نشاندہی پہ اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنی ناکامی کا ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا یہ اپنے پارٹی کی مرکزی قیادت اور کی دیکھائے ہوئے راستہ پر عمل پیرا ہیں جہاں اظہار رائی کی کوئی آزادی اورتنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے ،اسی وجہ سے آ ج ان کی وفاقی میں بھی حکومت ڈھگمگا رہی ہے اور ڈونس دھمکی پہ اتر آئی ہے اور ملک کے وزیر اعظم جلسے کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں