تازہ ترین
جشن آزادی ملک سعد شہیدسپورٹس فیسٹیول چترال کے خوبصورت مقام پرمنعقد۔ٹورنامنٹ کے تیسرے دن ٹیبل ٹینس میچ کھیلا گیا


چترال ( محکم الدین ایونی) جشن آزادی کے موقع پر ملک سعد شہید کے نام سے کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے دن ٹیبل ٹینس میچ کھیلا گیا ۔میچ دیکھنے کیلئے مقامی شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ پہلا میچ زبیرخواجہ اور حضرت حسین کے درمیان ہوا ، جس میں زبیر نے ابتدائی تینوں سیٹ جیت کر حضرت حسین کو با آسانی ہرا دیا ۔ دوسرا میچ فرید احمد خواجہ اور عامر علی کے درمیان ہوا ۔ جس میں فرید احمد خواجہ نے ابتدائی تینوں سیٹ جیت کر عامر علی کو شکست دے دی ۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں نوید احمد نے تین کے مقابلے میں سیٹ سے جیت حاصل کی ، اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ چوتھا میچ عرفان اور بحر علی کے درمیان ہواجس میں عرفان نے تین سیٹ جیت کراگلے مرحلے میں اپن جگہ بنا لی ۔ پانچویں کھیلے گئے میچ میں جنید احمد کا مقابلہ ضیاء الرحمن سے ہوا ۔ ضیاء نے با آسانی تین سیٹ جیت کر اپنی فتح کا جشن منایا ۔ چھٹا کھیلے گئے میچ میں عزیز الرحمن اور اطہر کا مقابلہ ہوا ۔عزیزالرحمن نے تین کے مقابلے میں ایک میچ میں فتح حاصل کر لی ۔ ساتھویں میچ میں لاغان خان اور ھدام کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور لاغان نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیتا ۔ آٹھواں کھیلاگیا میچ ناصر علی اور ساجد کے مابین ہوا جس میں ناصر علی فاتح قرار پائے اور اُن کا سکور تین بمقابلہ ایک تھا ۔ آخری میچ حق نو از اور محمد رسول کے درمیان ہوا جو کہ کانٹے کا ثابت ہوا اور حق نواز نے تین کے مقابلے میں دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی ۔