چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سینئررہنماممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی چرون رحمت غازی اورتمام ورکرزمحمودخان کوملاکنڈریجن کے صدرنامزد کرنے پربہت خوشی کااظہارکرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے اُن کومبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ محمود خان کی قیادت میں اس ریجن میں پاکستان تحریک انصاف ایک منظم پارٹی بن کراُبھرے گی ۔ چترال میں تحریک انصاف کی ترقی اورعمران خان کی وژن کوآگے بڑھانے میں ہم کردار ادا کرے گا۔پارٹی ورکرز آپ کے شانہ بشانہ پاکستان تحریک انصاف کوصفحہ اول میں لانے کے لئے ہروقت تیارہیں۔