Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں جشن آزادی کی تقریب

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )قیام پاکستان کا مقصد ایک فلاحی اسلامی مملکت کا قیام تھا مگرقومی اتحاد واتفاق کے بغیر یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا یہ بات ممتاز دانشور پروفیسر اسرالدین نے ڈگری کالج چترال میں یوم آزادی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے بزرگ مجاہد مولانا محمد اشرف نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعوداحمد خان نے مہمانوں کا خیر مقد م کیا۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقا صد سے آگاہ کرنے کے لئے اس قسم کی تقاریب منعقد کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے اس موقع پر کالج کی تعلیمی کا رکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے مطالعہ پاکستان کے پروفیسر نوید اقبال ،پروفیسر ممتاز حسین،پروفیسر مفتی عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا اور تحریک پاکستان کے مختلف پہلووں 20160816_090409پر روشنی ڈالی ۔کالج کے طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور اپنی تقرریروں میں طلبہ نے پاکستان کی آزادی کے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی ۔مہمان خصوصی پروفیسر اسرالدین نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی معاشرے کے حوالے سے خطاب کیا۔اور نئی نسل کو تلقین کی کہ بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق ملک کو مستحکم مملکت بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیوں کو نکھا ر یں ۔اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں اپنی صدارتی تقریر میں صدر محفل مولانا محمد اشرف نے قیام پاکستان سے پہلے مسلمانوں کی حا لت زار اور ہندوں کی بالادستی کے چشم دید واقعات بیان کئے انہوں نے 1948جہاد کشمیر 1965کی پاک بھارت جنگ اور دیگر اھم تاریخی واقعات کا حوالہ دیکر نئی نسل کو نصیحت کی کہ مستقبل کی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لیئے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں تن من دھن کی بازی لگائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button