Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تنظیم اساتذہ ضلع چترال اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے سابق صدر معراج الدین حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) تنظیم اساتذہ ضلع چترال اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے سابق صدر معراج الدین کراچی میں حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے جہاں وہ علاج کے لئے منتقل ہوئے تھے۔ وہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں ایس ایس ٹی کے طور پر تعینات تھے۔ ان کو جمعرات کے روز بعدا ز نماز عصر جوٹی لشٹ چترال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ نادر ا چترال کے برہان الدین کا بھائی، ریٹائرڈ مجسٹریٹ صلاح الدین کا بھتیجا اور چترال کے معروف معالج ڈاکٹر نورالاسلام کا چچا زاد بھائی تھا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے معراج الدین کی انتقال پر گہری دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔ اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگا ن کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معراج الدین جیسے فرض شناس ، ایماندار خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کی ناگہانی وفات سے تعلیمی حلقے کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button