192

رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ2014کے تحت محکمہ جنگلات سے متعلق دو اضافی خدمات کا اعلامیہ جاری

پشاور(نامہ نگار)حکومت خیبر پختونخوا نے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014کے تحت محکمہ جنگلات سے متعلق دو اضافی خدمات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوئی بھی خواہشمند شہری یا مقامی فرد مکان کی تعمیر کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کی جانب سے 60دن کے اندر لکڑی کے پرمٹ کے حصول کا اہل ہو گا۔مقررہ مدت میں پرمٹ وصول نہ ہونے کی صورت میں درخواست دہندہ متعلقہ فارسٹ کنزرویٹر (ایپلٹ اتھارٹی) کے پاس اپیل جمع کرا سکتا ہے۔ اسی طرح گزارہ فارسٹس کے مقامی حقوق رکھنے والے رہائشی گھریلو استعمال کے لئے درختوں کے حصول کے لئے دی جانے والی درخواست پر متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر 60دنوں کے اندر منظوری دے گا یا نمٹائے گا ۔اس سلسلے میں مقررہ معیاد کے اندر منظوری نہ ملنے کی صورت میں بھی متعلقہ کنزرویٹر سے اپیل کی جا سکتی ہے۔رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ خیبر پختونخوا کے تحت مذکورہ بالا خدمات کے اعلامیے کو عوام باالخصوص ہزارہ اور مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والوں نے بے حد سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں