Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

غریب ملازمین اپنے سیاسی قائدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں

چترال(شہریار بیگ سے) پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع چترال کے صدر سردار ولی اور اُس کے کابینہ ممبران نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیر صحت شہرام ترکئی سیکریٹری ہیلتھ اور صوبائی ممبران سلیم خان،سردار حسین اور بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی کوششوں سے چترال کے محکمہ صحت کے ملازمین کا پروفیشنل الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ منظور کرکے بر وقت ادائیگیاں ہو گئی ہیں ۔حکومتی اقدام سے محکمہ صحت کے ملازمیں کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور غریب ملازمین اپنے سیاسی قائدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں دریں اثناء اس خوشی میں پیرا میڈیکل سٹاف نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے سبزہ زار میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف صحافیوں اور مخیر حضرات کے اعزاز میں پُر وقار لنچ کا اہتمام کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button