Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پی پی پی کے صوبائی قائدین پر مشتمل ارگنائزنگ کمیٹی کادورہ چترال انتہائی کامیاب رہا،جمعیت علماء اسلام کے سینئررہنما پی پی پی میں شمولیت اختیارکی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے کارکنان اور ذیلی تنظیمات کے نمائندوں نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین،رحیم داد خان،ہمایون خان،شازلی خان ،نور عالم خان اور سنیٹر روبینہ خالد پر مشتمل ارگنائزنگ کمیٹی کا دورہ چترال انتہائی کامیاب رہا۔پورے ضلع چترال سے پی پی پی کے جیالے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی تنظیم کے عہداداروں کے انتخاب کے حوالے سے اپنے حق راہی دہی کا اظہار فارم 2بھر کرکیا۔جو کہ نہایت شفاف انداز میں ہوا اور تمام کارکنان نے آزادنہ طورپر اپنے حق رائے دہی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس موقع پر کارکنان نے اس طریقہ کار کو انتہائی سراہااور تمام کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کو لے کر آگے جانے کاعزم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہونے کی وجہ سے جمہوری انداز میں اپنے پارٹی کے امور کو چلانے پر یقین رکھتی 3ہے،پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس میں متحد ہیں اور پارٹی کومزید مضبوط کرنے کے لئے کارکنان پُرعزم ہیں۔اُنہوں نے سابقہ چیئرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی میجر(ر) احمد سید کو دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر اُن کو خوش آمدید کہا۔تمام کارکنان نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا شکریہ ادکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نے عوام کی رائے سے تنظیمی تبدیلی کا آغاز کیا۔جوکہ انتہائی جمہوری انداز میں ہے۔جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حقیقی قیادت آگے آئیگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button