Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں یوم دفاع کے سلسلے میں ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کی طرف سے ریلی کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں یوم دفاع مناتے ہوئے سابق فوجیوں کی تنظیم ایکس سروس مین ایسوسی ایشننے ایم کیو ایم کے سابق قائد الطاف حسین کا پتلا نذر آتش کردیا ۔ اس سے قبل چیو پل سے ایک جلوس نکالا گیا جوکہ کڑوپ رشت سمیت مختلف بازار وں سے ہوتا ہوا پریڈ گراونڈ پہنچ کر الطاف حسین کا پتلا جلاتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر پابندی لگانےاور ملک بھر میں اس کے دفاتر منہدم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایکس سروس مین ایسوسی کے صدر امان اللہ نے کہاکہ 1965ء میں پاک بھارت جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے غازی اس مظاہرے کی قیادت کررہے تھے۔ اس جنگ میں حصہ لینے والے صوبیدار تیغون شاہ، نائیک کامل شاہ، نائیک عثمان اللہ اور صوبیدار بہادرخان موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں جلوس چترال پریس کلب پہنچ کرالطاف حسین کے خلاف نعرہ بازی کرنے کے بعد منتشر ہوگئی۔

3

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button