195

افتخارالدین نے عوام کے اس امانت کی کھلے عام خیانت کی ،اب چترال کے لوگ دوبارہ ایسے لیڈر پرکیسے اعتبار کر سکتے ہیں ۔تقدیرہ اجمل

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) آل پاکستان مسلم لیگ وومن ونگ کے جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل نے کہا ہے۔کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ماضی میں چترال کے لوگوں کو جو زخم دیا تھا ۔ اپنے حالیہ دور ے میں اسی زخم کو پھر سے تازہ کر دیا ہے ۔ چترال میں نواز شریف سے بہت زیادہ پڑھے لکھے لوگ بھی موجود ہیں اور اکثریت ان سے بہتر اردو بولتے اور سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک ٹیلی فونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا وزیرا عظم پچھلے دوسالوں میں چترال کے آفت زدہ لوگوں کی بحالی کیلئے کیے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی ۔اور لوگ اب بھی مصیبت میں گرفتار ہیں ۔ لواری ٹنل کا جو کریڈٹ وزیر اعظم لینا چاہتے ہیں اُس میں صحیح معنوں میں کام صرف مشرف دور میں ہوا۔ اب اگر نواز شریف ٹنل کی تعمیر پر زور دے رہے ہیں ۔ تو یہ چترال کے لوگوں کا حق ہے ۔ جسے بغیر کسی تعطل کے تعمیرکیا جانا چاہیے ۔ پہلے ہی پی پی پی دور میں ٹنل کے فنڈ کو ملتان منتقل کرکے تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی ۔تقدیرہ خان نے کہا ۔ کہ ایم این اے چترال نے قومی اسمبلی میں نواز شریف کو سپورٹ کرنے کی بات کرکے خود پر عوام کا اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچایا ہے ۔ اب اخلاقی طور پر اُن کے پاس اے پی ایم ایل کی نشست پر رہنے کاکوئی جواز نہیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے عوام نے شہزادہ افتخار الدین کو محسن چترال پرویز مشرف کی خاطر ووٹ دےئے تھے لیکن افتخارالدین نے عوام کے اس امانت کی کھلے عام خیانت کی ،اب چترال کے لوگ دوبارہ ایسے لیڈر پرکیسے اعتبار کر سکتے ہیں ۔تقدیرہ اجمل نے کہا ۔ کہ سابق صدر پرویز مشرف نے شہزادہ افتخار الدین کے اس فعل کا نوٹس لیا ہے ۔ اور باہمی مشاورت جاری ہے ۔ عنقریب کوئی فیصلہ سامنے آجائے گا ۔ انہوں نے کہا ، آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف جلد پاکستان آکر چترال کا دورہ کریں گے اور آنے سے پہلے چترال کے عوام کے ساتھ ایک ویڈیو خطاب بھی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں