267

چترال سکاوئٹس کی جانب سے ایمرجنسی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نامہ نگار)جنجریت کوہ دروش میں شادی کی ایک تقریب میں زہریلی کھانا کھانے سے تقریبا 300افرادقے اور دست کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ان کی حالت خراب ہونے پر ان کو تحصیل ہسپتال دروش پہنچایا گیا۔دروش ہسپتال کی محدود وسائل کی اطلاع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پر 141ونگ چترال سکاؤٹس میں فوری طور پر فری میڈیکل img-20161003-wa0005کیمپ کا انعقاد کیا ۔2جس میں آفیسرز/ 8نرسنگ سٹاف 20جوانوں اور ایک فیلڈ ایمبولینس پر مشتمل چترال سکاؤٹس کے میڈیکل ٹیم نے مریضوں کو فری میڈیکل چیک آف اور دوائیاں تقسیم کی اور رات گئے 248مریضوں کی حالت بہتر ہونے پر ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جب کہ 4مریض اب بھی ہسپتال میں داخل ہے اور علیٰ الصبح مریضوں کی حالت بہتر ہونے پر فری میڈیکل پوائنٹ ختم کر دیا گیا۔علاقہ مکین اور دروش کی عوام چترال سکاؤٹس کی اس اقدام کو بے حد سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں