Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بحالی ومرمت کے کاموں کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے فیتہ کاٹ کر کیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بحالی ومرمت کے کاموں کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پرڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرتوکل خان،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقاضی فیصل،قاضی حمیدعلی شاہ،جاویداحمد،صاحب جان ،ایکسرا ٹیکنیشن سرورخان اوردیگر موجود تھے۔ افتتاح شدہ کاموں میں ایکسرے کے 8مشینوں اور مرمت شدہ پرانے گائنی وارڈ اور فیمل میڈیکل وارڈ شامل ہیں ۔اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے کہاکہ ایم پی اے سیلم خان کی کوششوں 2سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں کافی بہتری آئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں کئی سالوں سے ایکسرے کی 8عددمشینیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بندپڑے تھے جس کی وجہ سے لوگ اکثرشکایت کرتے باہرجاکرایکسرے کرنے پر مجبور تھے۔ایک مہینے پہلے بڑے جنریٹرچلانے کے بعدایکسرے کے مشینوں کے لئے فورکیبل اورچینچ اویرسوچ کی کمی تھی جن کی لاگت تقریبا2لاکھ روپے ہے ایم پی اے سلیم نے فوری اقدام اُٹھا کر فراہم کئے ۔اورپرانے گائنی وارڈ بے کارپڑے تھے جس کی تسلی بخش مرمت کے فیمل میڈیکل وارڈ بنایاہسپتال میں اب تمام مریضوں کرہرقسم کی سہولیات ملیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ڈائیلاسز مشین موجود ہے جس کے لئے ماہرڈاکٹرکی ضرورت ہے فی الحال ایک ٹرینڈ ٹیکنیشن سے کام چلانے کا بندوبست کرنے کیلئے غورکیاجائے گا اوررنگین ایکسرے کے مشین کیلئے متعلقہ کمپنی والوں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ مشین چلاکرہمیں حوالہ کریں ۔ 35روپے سرکاری فیس میں ایکسرے کی سہولیات مریضوں کودیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر زاور طبی عملہ اپنی ڈیوٹی پر 24 گھنٹے حاضر رہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ایم ایس چترال ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ٹیکنیشن نوربنی خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ اُن کی دن رات محنت اورفنی مہارت سے تمام مشینیں کام شروع کئے۔

3

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button