198

بچوں میں موبائل استعمال کے صحیح عمر کا تعین کرنا از حد ضروری ہے۔۔

چترال( ارشاد اللہ شادؔ )آج کل وہ بچے بھی موبائل فوں اور ٹیبلٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے بولنا بھی شروع نہیں کیا ہوتا لیکن ماہرین نفسیات کا کہنا ہوتاہے کہ بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے صحیح عمر کا تعین کرنا خود ان کیلئے بہت ضروری ہے، بچوں کی نفسیات کی ماہر ڈاکٹر شاشی ڈالوی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں موبائل اور ٹیبلٹ کا استعمال بچوں کی نشونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور وہ بہت سی ایسی جسمانی اور ذہنی سر گرمیوں میں ٹھیک سے حصہ نہیں لے پاتے جو زندگی کے اس موقعے پر اُن کے لئے ضروری ہوتی ہیں ۔ان میں تعلیم و تدریس سے لیکر کھیل کود تک متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، جنہیں بچوں کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے ضروری خیال کیا جاتاہے۔ ڈاکٹر شاشی کی رائے میں بچوں کی صحیح عمر 14سال ہے لیکن اس کا انحصار بچوں کی طرز عمل اور مختلف چیزوں میں دلچسپی سے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں