تازہ ترین

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی زبان کو بریک لگ گئی

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا معاملہ بہت نازک ہو تا ہے ،اس معاملے پر سوالات کے جواب نہیں دے سکتے۔انہوں نے اپنی معذوری کا اظہار اس وقت کیا جب صحافیوں نےاسٹراٹیجک گفتگو کے دوران ان سے سوال پوچھ لیا وہ کہہ رہے تھے کہ پٹھا ن کوٹ حملہ بھارتی فضائیہ کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا۔ صحافیوں کے سوال پوچھنے پر ان کی زبان کو بریک لگ گئی انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کامعملہ بہت حساس ہوتا ہے اس پر سوالات کے جواب نہیں دے سکتے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشنز پر سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button