تازہ ترین
گورنمنٹ ہائی سکول ہرچین کے کلاس روم میں اپنے ساتھ ذیادتی کی کوشش پر دلبرداشتہ ہوکر طالبہ طاہرہ بی بی کا زہر کھاکر خود کشی کے کرنے کے واقعے کا جوڈیشل انکوائری کی جائے۔عمائدین کاپریس کانفرنس


لوگ اپنی عزت کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے اس معصوم طالبہ کی موت کے ذمہ دار گورنمنٹ ہائی سکول ہر چین کے خاکروب دیدار علی اور استاذ سہروردی کو علاقے کے لوگوں کی علاقے سے باہر تبدیل تک نہیں کی اور پولیس نے سکول ٹیچر سہروردی اور ہیڈ ماسٹر علی دینہ کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ لاسپور کے عمائدین نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک سکول کے احاطے میں صبح 8بجے ایک مظلوم بیٹی انتہائی دلبرداشتگی کے عالم میں زہر کھاکر دو پہر تین بجے تک تڑپتی رہی لیکن سکول انتظامیہ نے اس دن گیارہ بجے طالبہ کو تڑپتی چھوڑکر سکو ل کو بند کرکے بے حسی ، لاپروائی اور سنگدلی کی انتہا کردی۔ انہوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال دسمبر میں گورنمنٹ ہائی سکول ہرچین کی خاکروب دیدار علی نے قریب واقع مایون پبلک سکول کی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ طاہر ہ بی بی کی عزت پر سرعام حملہ آؤر ہوا جس پر مقامی پولیس چیک پوسٹ میں ان کے خلاف کیس دائر کردی گئی لیکن سہروری سمیت دوسرے گواہوں نے جب تین بار سے بھی ذیادہ پیشی میں گواہی دینے سے انکار کردیا تو وہ دلبرداشتہ ہوکر خودکشی پر مجبور ہوگئی اور ہائی سکول کے اندر آکر اپنی جان دے دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے عوام نے جب مظلوم طالبہ کے حق میں جلسہ منعقد کرکے ملزمان کے کاروائی کا مطالبہ کیا تو سہروری نے ان کو ڈرانے دھمکانے کے ساتھ دس میلین روپے کی ہرجانہ کا نوٹس بھی بھیجوادیا ہے۔ معززین علاقہ نے کہاکہ اس واقعے پر سیکرٹری ایجوکیشن اور انسپکٹرجنرل پولیس سے اس واقعے پر سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔