Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

این ایل آئی کی تاریخ بہادری کی تاریخ ہے، جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے، میجر جنرل نصر اللہ ڈوگر کا پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

گلگت (نیوزپامیرٹائمز۔۔ فرمان کریم)ڈی جی انفنٹری میجر جنرل نصراللہ ڈوگر ( ہلال امیتاز ملٹری) نے بونجی میں این ایل آئی رجمنٹ کے جوانوں کی نویں بیسک ملٹری ٹریننگ کے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہپچھلے کئی سالوں سے ملک میں دہشتگردی کے خلاف لڑائی لڑی جارہی ہے۔ این ایل آئی، جو دنیا کی عظیم فوج کا حصہ ہے، کی محنت کی وجہ سے یہ لڑائی کامیابی سے جاری ہے۔ دشمن ہم سے کئی گنا بڑا ہے، دشمن کی فوج ہم سے کئی گنا بڑی ہے، لیکن ہمارے جوانوں کو بہتر تربیت اور جذبہ ایمانی کی وجہ سے دشمنوں پربرتری حاصل ہے۔ دشمن کو پتہ چل گیا ہے کہ اس ملک کی حفاظت ایک بہادر فوج کر رہی ہے۔ دشمن جتنے بھی بڑے ہتھیار استعمال کرے ہمارے جوان اعلی تربیت یافتہ اور فولادی اعصاب کے مالک ہیں۔ اور پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔اُنہوں نے این ایل آئی رجمنٹ کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ اپنے یونٹ میں جانے کے بعد این ایل آئی کی بہادری کی داستانوں کو مزید آگے بڑھائیں۔ آج کے معیاری پریڈ سے نظر آرہا ہے کہ اچھی تربیت دے کر آپ کو یونٹ میں بھیجا جارہا ہے ۔این ایل آئی کی تاریخ بہادری کی تاریخ ہے۔ این ایل آئی نے اس سرزمین پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ این ایل آئی پہلے بھی بہادر تھی، اور رجمنٹ بننے کے بعد بھی دوسرے رجمنٹس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

1

اُنہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزار کی بات ہے کہ اس پریڈ میں شریک ہوں یہ آپ کے لئے اعزار کی بات ہے کہ پاکستانی فوج کے اندر این ایل آئی کی باقاعدہ تربیت کے بعد شامل ہو رہے ہیں۔ آپ اپنے آپ پر فخر کر سکتے ہیں کہ آج آپ ایسے فوج میں شامل ہو رہے ہیں جو دنیا کی بہترین فوج ہے۔ آپ کو اپنے رجمنٹ پر فخر ہو نی چاہیے پہلی این ایل آئی پہاروں کی نگہبانی کرتے تھے آج این ایل آئی کے جوان ملک کے کونے کونے میں ملک کی دفاع کے اپنے پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے این ایل آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے تر بیت یافتہ نوجوان اپنے یونٹ میں جاکر پرانی بہادری کے روایات کو تازہ کریں۔پاسنگ آوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ شیر خان شہید کمپنی نے بہتر ین کمپنی کا ٹرافی اپنے نام کیا۔ مہماں خصوصی نے ٹرافی کمپنی کے لیڈر فاروق اللہ کو دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button