333

HOT FM97چترال میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک محفل مشاعرہ منعقدہوئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزHOT FM97چترال میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک محفل مشاعرہ منعقدہوئے جس کی مہمان خصوصی مولانا حسین احمدتھے جبکہ نظام کی فرائض میزبان محمدعلی شاہ انجام دے رہے تھے ۔مشاعرے میں مسرت بیگ مسرت،محبوب الحق حقی،محمدکوثرچغتائی،ثناء اللہ ثنا،جاویدعلی خان،محمدعلی راحیل،علاء الدین حیدری،اقرارالدین خسرو،محمدالیاس میر،سید تقویٰ حسین شاہ اورسیدنذیرحسین شاہ نذیرنے حمدباری تعالیٰ،نعت مقبول،محرم الحرام کے کے حوالے سے منقبت پیش کئے 14601058_1037368899714156_8206164263840602996_n۔مہمان خصوصی مولانا حسین احمداومیزبان محمدعلی شاہ نے کہاکہ کھواراہل قلم کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شعراء اپنی اشغارکے ذریعے معاشرے میں ہونے والی برائیوں کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماہ محرم سن مسلمانوں کا یہ اسلامی سن بھی اپنے معنی و مفہوم کے لحاظ سیایک خاص امتیازی حیثیت کا حامل ہے اورماہ محرم سن ہجری کاپہلامہینہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہیدوں کی فضیلت قرآن مجید میں ہے اور احادیث مبارکہ میں وارد ہیں انہیں فضیلتوں میں یہ بھی ہے کہ اللہ رب العزت شہیدوں کو ایسی لذت عطافرماتا ہے جو اور کسی نعمت میں نہیں ہے دنیا کی بے شمار نعمتوں سے انسان لذت حاصل کر تا ہے کسی نعمت کو کھاتا ہے کسی کو پیتا ہے کسی کو دیکھتا ہے ۔اخرمیںHOT FM97چترالک کی طرف سے تمام شعراءکو سرٹیفیکٹ تقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں