چترال(نمائندہ چترال ) گذشتہ روزکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سید فضل جمیل جان کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے آبائی گاؤں سید آباد گئے۔کرنل نظام الدین شاہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔سید فضل جمیل جان کے صاحبزدوں اعجاز جان،شوکت جان،ذاکر جان،سہراب جان نے تعزیت کیلئے آنے پر کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔