Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

عمران خان اور طاہرالقادری کے ایس ایس پی تشدد کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد (اے پی پی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرم نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے ایس ایس پی تشدد کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے پولیس کا حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 28اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرم نے ایس ایس پی تشدد کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا ۔فاضل جج نے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو حکم دیا کہ دونوں ملزمان پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔قبل ازیں فاضل جج نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو 2014 دھرنوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button