231

مفاد پرست گروہ عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہیں؛ اے پی ایم ایل حقیقی نام سے کسی گروپ کا وجود نہیں/تقدیرہ جمال

چترال (نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ کے کوآرڈنیشن سیکرٹری برائے گلگت بلتستان و چترال اور خواتین ونگ کے جنرل سیکرٹری تقدیرہ خان نے خبردار کیا ہے کہ بعض مفاد پرست گروہ APML ( آل پاکستان مسلم لیگ) کا بینر استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایسے تمام عناصر کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہیں بصورت دیگر اْن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہاں اس امر کا شامل کیا جانا ضروری ہے کہ چترال میں اے۔پی۔ایم۔ ایل (آل پاکستان مسلم لیگ) باقاعدہ طور پر ایک جماعت کی شکل میں موجود ہے نہ کہ کسی گروہ یا دھڑے کی صورت میں ہے۔اے۔پی۔ ایم۔ایل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و صوبائی صدر ریاض خان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہزادہ خالد پرویز ، اے۔پی۔ایم۔ ایل چترال کے صدر ہیں اْ ن کی کیبنٹ مکمل ہے۔ ہماری اطلاع کے مطابق چند شرپسند عناصر نے سازش کے تحت کے ایک نام نہاد گروہ تشکیل دیا ہے جس کا نام اے۔ پی۔ ایم۔ ایل (حقیقی ) جو کہ کلی طور پر غیر قانونی اور مجاز اتھارٹی کے علم و ریکارڈ میں نہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل ہے۔ علاوہ ازیں چترال میں اے۔ پی۔ ایم۔ ایل کا صرف ایک ہی دفتر ہے جو ہوٹل ترچ میر ویو میں واقع ہے۔لہذا اے۔ پی۔ ایم۔ ایل (حقیقی ) کے نام سے جو دفاتر یا دھڑے بنائے جا رہے ہیں ان کا اے۔ پی۔ ایم۔ ایل سے کسی قسم کا بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق نہ ہے ، اور مذکور ہ جعل سازوں اور مفاد پرستوں کے خلاف موثر قانونی کاروئی عمل میں لائی جار ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں