تازہ ترین
بعض اداروں کے سربراہان اس ایوان اور اس کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ضلعی حکومت کو اس حد تک لے جانے میں مصروف ہیں جہاں برداشت کی آخری حد ختم ہوجاتی ہے،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ


نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو عنقریب ایک بار پھر چترال لانے کی کوششیں جاری ہیں جس میں وہ تاجکستان روڈ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے جبکہ ان کے گزشتہ دورہ چترال میں یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کا ڈائریکٹو بہت جلد جاری ہوں گے اور 20کروڑ روپے کا گرانٹ بھی ریلیز ہوگی جسے ہاؤس کے مشورے پر ترقیاتی کاموں پر صرف کئے جائیں گے۔ اس سے قبل کنوینر مولانا عبدالشکور نے آئندہ کے لئے اجلاس کی کاروائی کے ضوابط طریقہ کار کی بائی لاز ایوان میں پیش کی جس پر ارکان کونسل نے ان کو پڑھنے کے بعد اگلے بحث اور منظوری کے لئے ملتوی کردیا۔ انہوں نے ضلع کونسل کے عارضی ملازمیں کے تنخواہ جات کی منظوری کا معاملہ بھی ایوان کے سامنے پیش کردیا جس کی منظوری دی گئی۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن کونسل رحمت غازی خان نے ضلع ناظم پر زور دیا کہ ضلعی حکومت اور کونسل کی حکم عدولی میں ملوث افسران کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے خلا ف سب مل کر کاروائی کریں گے۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کے لئے قائم اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو فعال بنانے اور ان کے لئے نئی پینل آف چیرمین مقرر کرنے کی تجویز دی۔ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رحمت الٰہی نے دیار کی سوختنی لکڑی سے فرنیچر بنانے اور ڈاؤن اضلا ع میں فروخت کرنے پر پابندی چاہتے ہوئے قرارداد پیش کیا جس پر پی ٹی آئی کے محمودالحسن، انعام الحق اور رحمت غازی اور اے پی ایم ایل کے شہزادہ خالد پرویز نے اظہار خیال کیا جبکہ کنوینر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ضروری تبدیلی کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے مولانا جمشید نے کنوینر پر زور دیا کہ وہ ہر اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں ہاؤس میں پاس شدہ قراردادوں پر عملدرامد کے حوالے سے ہاؤ س کو اپ ڈیٹ کرے۔ پی ٹی آئی کے محمدیعقوب (کریم آباد) اور پی پی پی کے غلام مصطفی (مستوج ) نے ترقیاتی منصوبہ جات میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔