Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے عمل میں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے عمل میں قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں نئی تحصیلوں کے قیام کے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر بلدیات عنائت اللہ خان، ایس یم بی آر افضل لطیف ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ان مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ نئی تحصیلوں کے قیام کیلئے سمریاں جلد ہی منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تمام اراضی کا ریکارڈ فوری کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کی جس پر وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس پر پیش رفت جاری ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ علاقوں کے دوروں اور وفود سے ملاقات کے موقع پر خان پور، دربند تھانہ ،لورا، بفہ، کمبٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button