Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امید ہے ٹرمپ پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے:پرویزمشرف

لندن (ملت ) سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے اور پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں دنیا میں امریکہ کے دیرینہ اور آزمائے ہوئے دوستوں کے ساتھ بالخصوص جنوب ایشیامیں دوستانہ تعلقات کے نئے باب شروع کرنے میں کامیابی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں۔سابق صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور استحکام لانے پر بھرپور توجہ دیں گے پاک، بھارت تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمیں دہشت گردی کو کچلنے اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے باہمی اعتماد کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا ۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے۔ افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button