192

گہیریت کے درجنوں خاندانوں کی شہریت کی بحالی کے نتیجے میں ان کی آبادکاری کا بھی انتظام کرتے ہوئے انہیں سرکارکی طرف سے زمینات الاٹ کیا جائے،مولاناجمشیداحمد

چترال (نامہ نگار سے) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے گہیریت کے درجنوں خاندانوں کی شہریت کی بحالی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد ان کی محنت رنگ لائی اور جدمسلسل اور سعی پیہم کے ذریعے انہوں نے اپنا حق حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ کئی نصف صدی پہلے چترال سے نکالے گئے خاندانوں نے واپسی پر شہریت سے محروم ہوکر بہت ہی ذیادہ اذیتیں برداشت کی اور تکالیف سے دوچار ہوئے مگر صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹنے نہیں دیا جس کے نتیجے میں ان کو مملکت خداداد پاکستان کی شہریت بحال کرنے کی پشاور ہائی کورٹ سے فیصلہ صادر ہونے سے چترالی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان خاندانوں کی شہریت کی بحالی کے نتیجے میں ان کی آبادکاری کا بھی انتظام کرتے ہوئے انہیں سرکارکی طرف سے زمینات الاٹ کیا جائے جہاں یہ نہ صرف گھر بساسکیں بلکہ کاشت کاری کے ذریعے اپنے لئے ذریعہ معاش بھی پیدا بھی کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں