Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دمیل نسارکے چاردیہات سے تقریبا چارسوخاندان ،اورکروئی کے کئی گھرانے آل مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کوخیرباد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت کااعلان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان کاارندوکے دورے کے موقع پر دمیل نسارکے چاردیہات سے تقریبا چارسوخاندان ،اورکروئی کے کئی گھرانے آل مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کوخیرباد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت اختیارکی۔تفصیلات کے مطابق دمیل نسار، دربثوت،سر گال،زرین باغ کے سابق یوسی نائب ناظم مالک عبدالقادرالمعروف قدیم خان،عافیت خان ،اسدغفار،سردارالملک،فخری عالم،صدکریم اورد یگرنے تقریباچارسوسے زائدگھرانوں سمیت، اکروئی میں سلیم خان،محمدایوب،ذیب خان 3موسیٰ خان ،توحیدآباد ارندومیں ہدایت اللہ ،گل فرازاورعبدالرحمن نے کئی خاندانوں سمیت مختلف پارٹیوں کوچھوڑکرپاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسی ارندوکے عوام انتہائی غیر ت مند اورمحب وطن قوم ہیں اور بارڈرایریامیں پاک فوج اورچترال پولیس کے شانہ بشانہ ملکی دفاع میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ارندو کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے یہاں کے عوام کوبنیادی سہولیت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور صوبے میں حزب اختلاف میں ہونے کے باوجود اپنی تعلق کے بنیاد پرترقیاتی اوربحالی کے کاموں کوآگے لے جانے میں بھرپورکوشش کررہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ارندومیں ہائیرسکینڈری سکول،زنانہ ہائی 1سکول،ڈسپنسری ہسپتال ،ٹی ایچ کیوہسپتال،واٹرسپلائی کے اسکیمیں،کئی سکولوں میں اضافی کمرے ،لیٹرین،چاردیواری ،کئی مساجد میں واش روم،چاردیواری اورمرمت مختلف سڑکوں کی مرمت وبحالی کاکام تقریبامکمل ہوچکے ہیں ۔اس موقع پرانہوں نے دمیل نسارکے مکتب سکول کوپرائمری کادرجہ دے کرایک کروڑ60لاکھ روپے کااعلان کیاجس میں چھ کمروں پرمشتمل ایک عالیشان عمارت تعمیرکیاجائے گا۔ انہوں نے اقراء کمیونٹی سکول کے مرمت کے لئے دولاکھ روپے اورمختلف دیہات کے چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے لئے لاکھوں کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پروی سی ناظم قاری امین،سابق یوسی صدر پاکستا ن پیپلزپارٹی زاہداللہ، سابق یوسی نائب ناظم مالک عبدالقادرالمعروف قدیم خان ،امجدخان اوردیگرمقریرین نے یوسی ارندو کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے خصوصی دلچسپی کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر علاقے کی ترقی میں اہم کرداراداکرنے پرایم 2پی اے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے مطالبہ کیاہے کہ ارندومیں ایک کھلی کچہری منعقد کرکے عوامی مسائل حل کریں۔انہوں نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے ،ہسپتال میل ،فیمل اورڈینٹل ڈاکٹرزنرس اورٹیکیشن اسٹاف کی فراہمی کامطالبہ کیا۔تمام قائدین اورپارٹی کے جیالوں نے 2018ء کے الیکشن میں یوسی ارندومیں پاکستان پیپلزپارٹی کو100فصیدووٹ دینے کاعہدکیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button