177

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا دورہ تریچ ویلی

چترال(نمائندہ)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے تریچ ویلی کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ تریچ بالا شاگرام میںلوگوں سے ملے اور اُن کے مسائل سُنے۔علاقے کا دورہ کرنے پر عمائدین اور معتبرات نے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔کرنل نظام الدین شاہ گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ(تریچ پائین)گئے جہاں سکول کے اساتذہ اور بچوں نے اُن کو اپنے درمیان پاکر شاندار الفاظ میں اُنہیں خوش آمدید کہا۔سکول میں کمانڈنٹ نے سکول کے بچوں اور بچیوں سے مخاطب ہوکرتعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ CPECمنصوبہ پہلے صرف ایک ملک کا منصوبہ تھا ابھی تمام دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہوئی ہے اور اب روس ،برطانیہ،فرانس،ایران اور دنیا کے بہت سے ممالک اس منصوبے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔جن کیلئے آپ اپنے آپ کو تیار رکھیں اور اچھی تعلیم کی حصول پر توجہ دیں۔اُنہوں نے سکول کے طلباء میں مٹھایاں تقسیم کی اور بچوں کے شوق کومدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کِٹس کیلئے دس ہزار روپے پرنسپل کے حوالہ کیا تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دے سکیں۔ واپسی پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے تورکہو رائین میں ریٹائرڈ صوبیدارمیجر سید حسن کے والد کے انتقال پر اُن کے گھرجاکر تعزیت کی اورمرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں